Friday, 18 September 2015

تعلقہ شہدادپور کی صحافت


(تعلقہ شہدادپور کی صحافت)
صحافت:
تحصیل شہدادپور کا نام میر شہدادتالپور کے نام سے منسوب ہے۔قیام پاکستان سے پہلے شہدادپور ضلع نواب شاہ(شہید بینظیر آباد) میں شامل تھا بعد میں اسے ضلع سانگھڑ میں شامل کردیا گیا۔
تحصیل شہدادپور میں شاہ پورچاکر،لندو، سرہاڑی، ملدسی و دیگر چھوٹے بڑے قصبے شامل ہیں۔تحصیل شہدادپور کی مجموعی آبادی5پانچ لاکھ سے زائد ہے۔شہدادپور شہر لوک داستان کے حوالے سے یعنی سوہنی مہیوال کے حوالسے سے اسے شہر سوہنی بھی کہتے ہیں۔
شہدادپور سے سندھی روزنامہّ (الوحید) سندھ گزٹ کے علاوہ ہفت روزہ اور ماہانہ رسائل اور جریدے بھی شائع ہوتے رہے ہیں۔
سندھ گزٹ: جسکے ایڈیٹر جناب شاہ محمد میمن تھے جسکی اشاعت1952سے لیکر1960تک ہوئی جوکہ چار صفحات پر مشتمل تھا۔
مجاہد اخبار: جسکے ایڈیٹر جناب اشرف داؤد پوتہ تھے جوکہ1963سے1990تک شائع ہوتا رہا یہ اخبار چار صفحات پر مشتمل تھا۔
عکس شہدادپور: جنکے ایڈیٹر مشہور شاعر جناب فاضل حمیدی تھے جسکی اشاعت1983سے1990تک ہوئی یہ اخبار دو صفحات پر مشتمل تھا۔
ہفت روزہ آواز قوم: شہدادپور سے نکلنے والا پہلا ہفت روزہ اردو اخبار جسکے ایڈیٹر جناب مقیل خان مدیر(بشرا علی) ہیں۔ اسکی اشاعت1990سے لیکر1998تک ہوئی۔یہ ہفت روزہ8صفحات پر مشتمل تھا۔

شہدادپور کے مشہور اور معروف صحافی:
اشرف داؤد پوتہ: جیکب آباد سے آنے والا یہ صحافی شہدادپور سے مجاہد اخبار نکالتے رہے اور ہمیشہ صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں۔
دلاور خان مرحوم: دلاور خان نڈر بے باک صحافی تھے۔آپ کا تعلق ڈان اخبار سے تھا۔
شکیل احمد پٹھان مرحوم:آپ کا تعلق روزنامہ عبرت سے تھا آپ ہمیشہ فوٹو گرافی کی وجہ سے مشہور تھے جسکی بناپر آپ کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
عبدلغفار جمالی: آپ کا تعلق سندھ اخبار سے تھا۔آپ کافی عرصہ پہلے شہدادپور سے ہجرت کرگئے تھے۔
استاد ظفر بخاری:آپ کا تعلق نیوز ایجنسی سے تھا آپ نے ہمیشہ سچ،حق وصداقت کا علم بلند رکھا۔علاوہ ازیں عبدالمالک روزنامہ جسارت اور عبدالرحمان اوستری روزنامہ مشرق سے وابستہ رہے ،اسکے کے علاوہ جناب صدقی میمن جو کہ آج کل کراچی میں تاجر برادری کے صدر میں وہ جنگ سے وابستہ رہے۔

1 comment:

  1. Sindhi media
    http://iltafkhokhar.blogspot.com/2014/05/pakistan-broadcasting-corporation-urdu.html

    ReplyDelete